190ملین پاؤنڈکیس 15سے 20دن میں ختم ہوگا،بیرسٹر سلمان صفدر

190ملین پاؤنڈکیس 15سے 20دن میں ختم ہوگا،بیرسٹر سلمان صفدر

بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاہے کہ ہم بانی پارٹی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف سزا کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 190ملین پاؤنڈکیس 15سے 20دن میں ختم ہوگا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزائیں جلد ختم ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:شوکت یوسفزئی نے عمران خان کیخلاف فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیدیا

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف سنائی جانے والی سزا کے خلاف ہم 72گھنٹے کے اندر اندر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔تین تاریخیں گزر گئیں لیکن فیصلہ نہ سنایا گیا، ان کاکہناتھا کہ یہ فیصلہ پچھلے تمام فیصلوں سے زیادہ متنازع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:القادرٹرسٹ فیصلہ: حکومت اپوزیشن مذاکرات پر اثر کوئی نہیں پڑے گا، عرفان صدیقی

ایسا کیس جس کا سب کو پہلے ہی پتہ ہو وہ انصاف پر مبنی نہیں ہوتا۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے مزید کہاکہ حکومت نے ایک ادارےکو بند کرنے کا اقدام کیاہے،ہمیں اڈیالہ جیل کے بعد ہائیکورٹ جانا پڑتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *