وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا القادر یونیورسٹی کے طلبا کو اسکالرشپس دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا القادر یونیورسٹی کے طلبا کو اسکالرشپس دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے القادر یونیورسٹی کے طلبا کو اسکالرشپس دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ القادر یونیورسٹی اب میرے پاس آگئی ہے، وہاں کے بچوں کو بھی اسکالرشپس دوں گی۔ ملک کو نفرت نہیں اتحاد چاہئے، ملک کو انتشار نہیں امن چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ بچو ں کے ہاتھوں میں اسکالرشپس دوں ، پیٹرول بم نہیں۔ جن بچوں کو پیٹرول بم دیے گئے آج وہ جیلوں میں ہیں۔ انہیں پولیس پر حملوں کی ترغیب دی گئی، نوجوانوں کو ترغیب دی گئی کہ سوشل میڈیا پر جودیکھیں، اس پر آنکھیں بند کرکے یقین کر لیں۔ جنہیں ورغلایا گیا وہ آج جیلوں میں ہیں۔

مزید پڑھیں: القادرٹرسٹ فیصلہ: حکومت اپوزیشن مذاکرات پر اثر کوئی نہیں پڑے گا، عرفان صدیقی

مریم نواز نے کہا کہ میرے والد نے 45 سال ملک کی خدمت کی ہے، نواز شریف کو اقامہ پر نکالا گیا۔ مجھے اپنے والد کیساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی۔ آج 190 ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ آیا ، القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی۔ عمران خان پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں ، جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *