ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 4 وکٹوں پر 143 رنز بنا لئے

ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 4 وکٹوں پر 143 رنز بنا لئے

ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 4 وکٹوں پر 143 رنز بنا لئے۔

شدید دھند کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا پہلے سیشن کا کھیل نہ ہو سکا، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی ٹیم میچ کے آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئی تھی، پاکستان کا پہلا کھلاڑی 16 جبکہ  دوسرا کھلاڑی 20 رنز کے مجموعی اسکور پر آئوٹ ہوا۔

چیمپئنز ٹرافی میں شاہین شاہ آفریدی بھارت کیخلاف اچھا پرفارم کر یں گے : محمد عامر

میچ کی پہلی اننگز میں ڈیبیو کرنیوالے محمد ہریرہ 6 رنز ہی بنا سکے، کپتان شان مسعود 11 رنز، کامران غلام نے 5 رنزاور بابراعظم بھی صرف 8 رنز بنا سکے۔

ملتان ٹیسٹ میں پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے، محمد رضوان اور سعود شکیل نے بیٹنگ کو سہارا دیا، کھیل کے اختتام پر محمد رضوان 51 رنز اور سعود شکیل 56 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ پاکستان صبح اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کرے گا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 3 جبکہ گڈاکیش موتی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *