18 اور 19 جنوری کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

18 اور 19 جنوری کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کل سے پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشنگوئی کر دی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 سے 21 جنوری تک مری و گردونواح میں ہلکی بارش و برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ 18 اور 19 جنوری کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،اس کے علاوہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، اور چکوال میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق مری میں سیاحوں کی سہولیات کیلئے 13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ سیاحوں سے گزارش ہے کہ سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں۔ کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کے لئے انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے۔

ضلعی انتظامیہ سیاحوں کی راہنمائی اور تحفظ کے لئے موجود رہے گی۔ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

مزید پڑھیں: ملک کے چند شہروں میں بارش اور برف باری کا کا امکان

دوسری جانب ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

تاہم شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان،کشمیر،مری اور گلیات میں بارش /برفباری کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع ، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اورمطلع جز وی ابر آلود رہا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13، اسکردومنفی 10، گوپس ، قلات، زیارت منفی 07، استور منفی06،کالام منفی 05، کوئٹہ، مالم جبہ،گلگت، ہنزہ اور راولاکوٹ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *