غیر منصفانہ طریقے سے چلایا گیا القادر ٹرسٹ کیس فیصلہ پہلی پیشی پر اڑ جائیگا: شیخ وقاص اکرم

غیر منصفانہ طریقے سے چلایا گیا القادر ٹرسٹ کیس فیصلہ پہلی پیشی پر اڑ جائیگا: شیخ وقاص اکرم

سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی بارے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ عدالت میں پہلی پیشی پر ردی کی ٹوکری میں جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ غیرمنصفانہ طریقےسےکیس کوچلایا گیا، یہ کیس توعدالت میں پہلی پیشی پرہی اڑجائےگا۔ انہوں نےکہا کہ یہ کیس بھی پہلے والےکیسزکی طرح ردی کی ٹوکری میں جائےگا، ہم نےحکومت کا تحریری مطالبات دینے کا مطالبہ پورا کر دیا ہے، مجھے یقین ہے بانی جلد سرخروہوں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت کامزید پانچ وزارتوں اور متعلقہ محکموں میں رائٹ سائزنگ کا اعلان

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے چارٹ آف ڈیمانڈ پیش کر دیا ہے، یہ جوڈیشل کمیشن کا اعلان کر دیں، مذاکراتی کمیٹیاں آپس میں ٹی او آر طے کر لیں گی۔ سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف نے مزید کہا کہ 8فروری کو ہم یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، ہم اپنے مطالبوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں سے متعلق باتیں صرف افواہیں ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *