وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 6 ادارے بند، 4 کا انضمام

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 6 ادارے بند، 4 کا انضمام

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت چلنے والے 6 اداروں کو بند کرنے اور 4 اداروں کو ضم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق کم افرادی قوت والے اداروں کو فعال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اداروں کی رائٹ سائزنگ کا پلان 20 جنوری تک شیئر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

حکومت نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کو معیار میں بہتری لا کر عالمی سطح پر 100 بہترین جامعات میں شامل ہونے کی حکمت عملی تیار کرنے کا کہا ہے جبکہ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو آئندہ پانچ سال میں خود کفالت حاصل کرنے کا پلان دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کونسل فار ورکس اینڈ ہاؤسنگ ریسرچ اور پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بندش کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح پاکستان کونسل فار رینیوایبل انرجی ٹیک کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ضم کرنے پر غور جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر کے پی اسمبلی کے 33 اراکین کی رکنیت معطل

مزید برآں پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور پاکستان انجیئنرنگ کونسل کی ڈیجیٹلائزیشن کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے جبکہ پاکستان حلال اتھارٹی اور پاکستان کونسل فار سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی کارکردگی جانچنے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا عمل شروع کیا جائے گا۔ وزارت میں سٹاف کی تعداد کم کرکے نصف کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *