مرغی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، انڈوں کی قیمت میں کمی

مرغی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، انڈوں کی قیمت میں کمی

(ویب ڈیسک)لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ ملتان میں انڈے سستے ہو گئے ہیں۔

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 11 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 595 روپے فی کلو ہو گیا ہے، جو گزشتہ روز 584 روپے فی کلو تھا۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور تھوک نرخ 397 روپے جبکہ پرچون نرخ 411 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد تھوک نرخ 374 روپے اور پرچون نرخ 388 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ تاہم، انڈوں کی قیمت میں 16 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور فی درجن انڈے 238 روپے میں دستیاب ہیں جو گزشتہ روز 254 روپے تھے۔

یہ بھی دیکھیں: سندھ حکومت نے کراچی میں میڈیا یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے

فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 384 روپے جبکہ پرچون ریٹ 398 روپے فی کلو ہے جبکہ برائلر گوشت کی قیمت 577 روپے فی کلو پر برقرار ہے۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ عوام کے لیے تشویش کا باعث بن رہا ہے جبکہ انڈوں کی قیمت میں کمی کچھ حد تک ریلیف فراہم کر رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *