ہونڈا سی جی 125، ماہانہ 10ہزار 821 کی اقساط میں خریدیں، خصوصی آفر متعارف

ہونڈا سی جی 125، ماہانہ 10ہزار 821 کی اقساط میں خریدیں، خصوصی آفر متعارف

ہونڈا سی جی 125 کا سرخ رنگ پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے، یہ سڑکوں پر سیاہ رنگ کے ورژن میں بھی نظر آتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 125 سی سی موٹر سائیکل دہائیوں سے مقامی مارکیٹ میں مقبول ہے اور اپنی پائیداری، تیز رفتاری، اور ایندھن کی کارکردگی کے لیے مشہور ہے۔ ہونڈا سی جی 125 انٹرسٹی اور انٹرا سٹی دونوں کے لیے بہترین ہے، کیونکہ اس کی ڈرائیو بہت آرام دہ ہوتی ہے۔

اس موٹر سائیکل کا انجن 4 اسٹروک او ایچ وی ایئر کولڈ ہے، جس میں کک اسٹارٹ آپشن اور ٹیلی اسکوپک فورک فرنٹ سسپنشن بھی شامل ہے۔ سوزوکی اور یاماہا کے مقابلے میں اس کے اسپیئر پارٹس کم قیمت پر مل جاتے ہیں اور انہیں حاصل کرنا آسان ہے، جس سے اس کی دیکھ بھال بھی سستی پڑتی ہے۔

فیصل بینک نے ڈیجی مال کے تعاون سے ہونڈا سی جی-125 موٹر سائیکل کے لیے خصوصی قسطوں کا منصوبہ پیش کر دیا ہے۔ اس آفر کے تحت صارفین صرف 10,821 روپے ماہانہ ادا کر کے اس مشہور موٹر سائیکل کے مالک بن سکتے ہیں۔ تین ماہ کے قسطوں کے منصوبے کے لیے 0 فیصد منافع کی سہولت دستیاب ہے، جبکہ 48 ماہ تک کے لچکدار ادائیگی کے آپشنز بھی موجود ہیں۔

قسطوں کی مختلف مدت کے لحاظ سے ادائیگی کی تفصیل درج ذیل ہے: تین ماہ کے لیے 88,333 روپے ماہانہ (0 فیصد منافع)، چھ ماہ کے لیے 49,466 روپے، بارہ ماہ کے لیے 27,383 روپے، چوبیس ماہ کے لیے 16,342 روپے، تین سال کے لیے 12,661 روپے اورچار سال کے لیے 10,821 روپے ماہانہ قسط رکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ صارفین کے لیے ملک بھر میں اسٹور سے بائیک اٹھانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، تاکہ انہیں اضافی آسانی فراہم کی جا سکے۔ یہ خصوصی پیشکش یکم جنوری سے 31 جنوری 2025 تک دستیاب ہوگی۔

مزید معلومات کے لیے [digimall.faysalbank.com](http://digimall.faysalbank.com) وزٹ کریں یا 111 06 06 06 پر رابطہ کریں۔ شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *