سرکاری پراپرٹی سے کم آمدن محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا نے نئے رولز تیار کر لئے

سرکاری پراپرٹی سے کم آمدن محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا  نے نئے رولز تیار کر لئے

پشاور (سید ذیشان کاکاخیل) سرکاری پراپرٹی سے کم آمدن محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا نے نئے رولز تیار کرلئے ۔

خیبرپختونخوا محکمہ بلدیات نے لوکل گورنمنٹ لیز رولز 2025 تیار کر لئے۔ نئے رولز کی تفصیلات آزاد ڈیجیٹل نے حاصل کرلی ہیں۔ نئے رولز کے تحت متعدد اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ محکمہ بلدیات نے سرکاری پراپرٹی کو مزید بہتر طریقہ سے استعمال کرنے اور اس سے آمدن حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے خصوصی کاروبار دوست لیز متعارف کی جا رہی ہے جس کے تحت 250 سے 499 ملین روپے تک سرمایہ کاری کرنے والوں کو سرکاری پراپرٹی 49 سال تک لیز پر دی جا سکے گی۔

رولز کے مطابق 500 ملین روپے سے زائد سرمایہ کاری کرنے والوں کو محکمہ بلدیات کی پراپرٹی 99 سالوں کے لئے لیز پر دی جائے  گی۔ دی جانے والی لیز پر سالانہ 7 اشاریہ 5 فیصد اضافہ عائد کیا جائے گا۔

سندھ، شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کو نادرا نے بڑی سہولت دے دی

نئے رولز کے تحت تمام نئے،زائد المعیاد اور پرانے لیز کی منظوری تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سے لینا لازمی ہو گی اسی طرح مارکیٹ نرخ کے مطابق لیز دینے کے لیے 10 رکنی لیز کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

اس کمیٹی کا سربراہ متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر مقرر ہوگا۔ دفتر یا کسی کمرشل لیز کا دورانیہ 15 سال مقرر کیا گیا جسے مزید 10 سال تک توسیع دینا ممکن ہوگی۔ نئے رولز کے مطابق تحصیل کونسل کی بنائی گئی پراپرٹی کو 5 سال کے لیے لیز پر دیا جاسکے گا اور اس لیز پر دی گئی پراپرٹی پر سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوگا۔

دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا بھر میں کسی بھی اراضی کو لیز کمیٹی کمیونٹی پراپرٹی قرار دے سکتا ہے اور کمیونٹی پراپرٹی قرار دئیے جانے کے بعد اس پر بینک، کمپنی یا کسی قسم کی عمارت قائم کی جائے گی جس کا اختیار ڈی ایم اے کے پاس ہوگا۔

اسی طرح کسی قسم کی پراپرٹی کی تعمیر سے قبل اس کی اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق نئے رولز سے جہاں سرمایہ کاری بڑھے گی تو وہیں اس سے آمدن میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *