امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صدر جوبائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صدر جوبائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے صدر جو بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنی اپیل میں امریکی صدر جوبائیڈن سے کہا ہے کہ وہ صدارتی عہدہ چھوڑنے سے پہلے ان کی سزا معاف کردیں۔

عہدہ صدارت پر امریکی صدر جوبائیڈن کا کل آخری دن ہے، وہ اپنے بیٹے سمیت 39 افراد کو پہلے ہی صدارتی معافی دے چکے ہیں۔

ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیل کلائیو سٹافورڈ صدارتی معافی کے لیے پرامید ہیں، وکیل صرف جوبائیڈن ہی نہیں بلکہ ٹرمپ انتظامیہ سے معافی ملنے کے امکان کو بھی درست  سمجھتے ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹر عافیہ کا کہنا ہے کہ وہ  ناانصافی کا شکار ہوئیں اور رہائی کیلئے پرامید ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *