لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔
امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صدر جوبائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل
ترجمان موٹر وے نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں، انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔
صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں، عوام غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔