ملک میں سیاسی استحکام لانے کیلئے حکومت کو مذاکرات کا ایک موقع دیا ، اسد قیصر

ملک میں سیاسی استحکام لانے کیلئے حکومت کو مذاکرات کا ایک موقع دیا ، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم نے ملک میں سیاسی استحکام لانے کیلئے حکومت کو مذاکرات کا ایک موقع دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوابی میں پی ٹی آئی رہنما گوہر خان کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے دوران اسدقیصر کا کہنا تھا کہ ہم نے مذاکراتی عمل چند اہم وجوہات کی بناء پر شروع کیا ، ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی پر بنائے گئے مقدمات سیاسی ہیں : حافظ نعیم الرحمٰن

انکا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے نہیں ہیں ، ہم نے ملک میں سیاسی استحکام لانے کے لیے وفاقی سرکار کو ایک موقع فراہم کیا ، ہم نے کوئی بڑا مطالبہ نہیں کیا ہے حالانکہ ہم یہ بھی کہہ سکتے تھے کہ ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائے ۔

ان کا کہنا تھاکہ مذاکرات میں ہم یہ بھی کہہ سکتے تھے کہ آپ کی حکومت جعلی ہے اور آپ سے بات نہیں کرسکتے، ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی اور 26نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے ، ہمارا دوسرا مطالبہ ہے کہ جو بیگناہ کارکنان جیلوں میں بند ہیں اُنہیں رہا کیا جائے۔

اسدقیصر کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ اطلاعات ملی ہیں کہ نوازشریف اور انکی ٹیم مذاکرات کو ناکام بنانے کیلئےکوشاں ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تین چار ہفتوں میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلارہے ہیں جس میں ہم ون پوائنٹ پر بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت معیشت کی بہتری کے دعوے کرتی ہے تو بتائیں کہ وسائل کہاں سے آئے، مولانا فضل الرحمان

خیال رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے 3 دور ہوچکے ہیں اور اپوزیشن جماعت نے تحریری طور پر اپنے تمام ترمطالبات بھی پیش کردئیے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *