بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں : طارق فضل چوہدری

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں : طارق فضل چوہدری

پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این ) کے مرکزی رہنماء ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مذاکرا تی عمل سے کوئی تعلق نہیں ، عمران خان جیل سے ضمانت پر ہی باہر آسکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 190ملین پانڈ ریفرنس کا فیصلہ غیر مبہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کو اپنے دور حکومت میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے باعث 14سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں سیاسی استحکام لانے کیلئے حکومت کو مذاکرات کا ایک موقع دیا ، اسد قیصر

یہ کیس اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس ہے۔ طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی معاملات مذاکرات سے منسلک نہیں ہیں ۔ واضح رہے کہ دو دن قبل بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *