عمران خان کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ پر سزا نہیں ہوئی ، بیرسٹر سیف

عمران خان کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ پر سزا نہیں ہوئی ، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی۔

مریم نواز کے بیان  پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی تاریخ کے واحد وزیراعظم ہیں جنہیں فلاحی منصوبے پر سزا دی گئی، شریف خاندان کی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے پر سزا نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : نجی حج اسکیم کے تحت پرکشش حج پیکج لینے والے ہوشیار، حکومت کا اہم فیصلہ

انہوں نے کہا کہ القادر کیس میں پیسہ بیرون ملک نہیں گیا بلکہ پاکستان آیا، القادر یونیورسٹی میں سیرت النبیؐ کی تعلیمات دی جاتی ہیں، اگر سیرت النبیؐ کی تعلیمات کو فروغ دینا جرم ہے تو ہمیں اس جرم پر فخر ہے۔

بیرسٹر سیف  کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی، سزا پر خوشیاں منانے والے جلد ہی پچھتائیں گے، مریم نواز کو القادر یونیورسٹی ضبط ہونے اور اس کے تحویل میں آنے پر بہت خوشی ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بیان میں کہا تھا  کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آیا، القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی، عمران خان پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *