ملتان ٹیسٹ جیتنے پر بہت خوش ہوں، کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے : شان مسعود

ملتان ٹیسٹ جیتنے پر بہت خوش ہوں، کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے : شان مسعود

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار فتح پر بہت خوش ہوں، جیت کا کریڈٹ ساری ٹیم کو جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان میں پہلاٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد گفتگو کے دوران شان مسعود کا کہنا تھا کہ ا سپنرز نے ایک بار پھر عمدہ کھیل پیش کیا ، خصوصاً ساجدخان،نعمان علی اور ابراراحمد نے توقعات سے بڑھ کر اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی

ان کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں سعود شکیل اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی پارٹنر شپ انتہائی اہمیت کی حامل رہی، میچ جیتنے کا کریٹ بیٹنگ یونٹ اور بیٹنگ کوچ کو بھی جاتا ہے، خامیاں ہر ڈیپارٹمنٹ میں ہوتی ہیں، اس پچ پر بیٹنگ کرنا سب سے بڑا مشکل تھی ۔

شان مسعود نے کہا کہ پرفارمنس کبھی کبھار بیس تیس رنز بھی ہوسکتے ہیں ، اگر ہم خود کو بیسٹ بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں خود کو مزید بہتر بنانا ہوگا، ہم نے بہت سی چیزوں کو نوٹ ڈاؤن کرلیا ہے، یہ ایک ٹیم گیم ہے۔ ایک شعبے کو دوسرے شعبے کیلئے قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہریوں کی مشکل آسان ، گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت کا آغاز

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اچھے اور برے سے کوئی غرض نہیں ہے، ٹف کنڈیشن میں وقت گزارنا بھی ایک اہم کام ہے، ہمیں پلیئرز بنانا ہوں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *