چنگان کی مشہور سیڈان گاڑی السوِن کی تمام ویریئنٹس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ نئی قیمتیں یکم فروری 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد تمام ویریئنٹس کی نئی قیمتیں درج ذیل ہیں:
1.3 کمفرٹ ایم ٹی (1.3L Comfort MT) کی قیمت میں 50 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 38 لاکھ 49 ہزار روپے ہو گئی ہےجبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 37 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔
1.6 کمفرٹ ڈی سی ٹی (1.5L Comfort DCT) کی قیمت میں بھی 50 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 43 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے، جبکہ سابقہ قیمت 43 لاکھ 49 ہزار روپے تھی۔
1.5 لیومیرے ڈی سی ٹی بیج (1.5L Lumiere DCT (Beige)) کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ گاڑی 45 لاکھ 49 ہزار روپے پر مستحکم رہی ہے۔
1.5 لیومیرے ڈی سی ٹی بلیک (1.5L Lumiere DCT (Black)) کی قیمت میں 75 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 46 لاکھ 49 ہزار روپے ہو گئی ہےجبکہ اس سے قبل یہ 45 لاکھ 74 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔
چنگان کمپنی کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ مارکیٹ کے موجودہ حالات اور پیداواری اخراجات میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔