پاکستان تحریک انصاف دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ بھی مذاکرات شروع کر رہی ہے، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ بھی مذاکرات شروع کر رہی ہے، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ بھی مذاکرات شروع کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور جی ڈی اے کیساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ ملک کی معاشی حالت زبوں حالی کا شکار ہے اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: عدالتی فیصلے سے پی ٹی آئی کا دوغلاپن سامنے آگیا، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ 9مئی اور 26نومبر کے واقعات پر کمیشن تشکیل دیا جائے ، کمیشن کی تشکیل کے بغیر مذاکرات جاری رہنا مشکل نظرآتا ہے۔ ن لیگ کی حکومت میں مہنگے ترین معاہدے کیے گئے ہیں۔ عمران خان نے القادر یونیورسٹی اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے بنائی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نےلندن میں پراپرٹی کن ذرائع سے خریدی ، انہیں جواب دینا چاہئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *