ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکا کی صدارتی معافی نہ مل سکی

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکا کی صدارتی معافی نہ مل سکی، امریکی صدر جو بائیڈن نے اقتدار کے آخری دن مزید پانچ سزا یافتہ قیدیوں کو معافی دے دی۔

صدارتی معافی پانے والوں میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا نام شامل نہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے 2 سزا یافتہ افراد کی سزاؤں کی مدت میں تبدیلی بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کاراج برقرار، موٹرویز متعدد مقامات سے بند  

معافی پانے والوں میں ڈیرل چیمبرز، مارکس موسیہ، رویداتھ راگبیر، ڈان لیونارڈ اور کیمبا اسمتھ شامل ہیں، امریکی صدر نے رابن پیپلز اور مشیل ویسٹ کی سزاؤں میں کمی کردی ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر جوبائیڈن سے معافی کی درخواست کی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *