پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغازہواہے جہاں انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد عبور کر لی ۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ، 100 انڈیکس میں 909 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 181 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔