نیو گوادر ایئرپورٹ پر پہلی پرواز کی لینڈنگ ہو گئی

نیو گوادر ایئرپورٹ پر پہلی پرواز کی لینڈنگ ہو گئی

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ آج سے مکمل طور پر فعال ہوگیا، جہاں کراچی سے قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز نے کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کی۔ 50 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جانے والا یہ جدید ترین ایئرپورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے، جو 430 ایکڑ کے رقبے پر گوادر شہر سے 26 کلومیٹر دور گورنڈانی کے علاقے میں واقع ہے۔

قومی ایئرلائن کی پرواز PK-503 نے 11:14 بجے نیو گوادر ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ یہ پرواز کراچی سے روانہ ہوئی اور 45 منٹ کی تاخیر کے بعد صبح 10 بجے روانہ ہوئی۔ گوادر ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت طیارے کو روایتی واٹر سلیوٹ دیا گیا، جبکہ گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت وفاقی وزیر خواجہ آصف اور دیگر معزز شخصیات نے طیارے کے مسافروں کا استقبال کیا۔

نیو گوادر ایئرپورٹ کا واحد رن وے 3658 میٹر طویل اور 75 میٹر چوڑا ہے، جو دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہازوں، جیسے ایئربس A380 اور بوئنگ 747، کی لینڈنگ کی گنجائش رکھتا ہے۔ بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا یہ ہوائی اڈہ گوادر اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں تجارتی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ بنے گا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے نیو گوادر ایئرپورٹ کی آپریشنلائزیشن سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ شیڈول کے مطابق آج 20 جنوری کو فعال ہوگیا۔ بارشوں کی وجہ سے تاخیر کی خبریں غلط ہیں اور عوام کو صرف مصدقہ ذرائع پر انحصار کرنے کی ہدایت کی گئی

سی پیک منصوبے کا ایک کلیدی حصہ ہونے کے ساتھ جدید ترین سہولیات سے آراستہ یہ ایئرپورٹ عالمی سطح پر پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کو فروغ دینے اور گوادر کو خطے کا ایک اہم تجارتی مرکز بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *