ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے مقدمے میں ملوث مشتبہ ملزم کو چھتیس گڑھ کے ضلع درگ سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کو یہ کامیابی ایک عام شہری کی بروقت اطلاع کے بعد ملی، جس نے مشتبہ شخص کو جنیشوری ایکسپریس ٹرین میں پہچانا تھا۔
تفصیلات کے مطابق جوہو پولیس اسٹیشن کے افسران نے مشتبہ شخص کی تصویر مختلف حکام کے ساتھ شیئر کی تھی جس کے بعد درگ آر پی ایف نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔یہ معلومات آر پی ایف ایس ای سی آر زون کے آئی جی منور خورشید نے جاری کیں۔