خیبرپختونخوا حکومت نے سی این جی اسٹیشنز مالکان کے سامنے ہار مانتے ہوئے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے اس حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ صوبے میں تمام سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے سی این جی اسٹیشنز کو 31 جنوری تک بند کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔
اعلامیےکے مطابق یہ اقدام گھریلو صارفین کو سوئی گیس کے پریشر کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا تھا تاکہ سردیوں میں گھریلو گیس کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے۔تاہم سی این جی اسٹیشنز مالکان کی جانب سے احتجاج اور مختلف مطالبات کے بعد حکومت نے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا۔