وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوحلف اٹھانے پر مبارکباد دیدی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ’ ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے سینتالیسویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں اور امریکی صدر کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔‘

 

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

انہوں نے مزید کہا کہ’ ہم مل کر اگے بڑھنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان اور امریکہ کی مضبوط شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے، دونوں عظیم ممالک نے ماضی میں مل کر اپنے عوام کے لیے خطے اور اس سے آگے امن اور خوشحالی کے حصول کی کوشش کی ہے، ہم مستقبل میں بھی ایسا کرتے رہیں گے‘۔

وزیراعظم نے آخر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کے کامیاب دور کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *