160 ممالک میں سکلڈ ورکرز کی تصدیق اور انتخاب کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے

160 ممالک میں سکلڈ ورکرز کی تصدیق اور انتخاب کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے

سعودی وزارت محنت و افرادی قوت نے وزارت خارجہ کے اشتراک سے 160 ممالک میں “پروفیشنل ویریفیکیشن پروگرام” کا حتمی مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ اس اہم اقدام کا مقصد سعودی لیبر مارکیٹ میں معیاری اور تعلیم یافتہ سکلڈ ورکرز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ مختلف شعبوں میں کام کی کارکردگی اور معیار کو بلند کیا جا سکے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس پروگرام کا آغاز وزراء کونسل کے فیصلے نمبر 195 کے تحت کیا گیا۔ اس کے تحت ایسے غیر ملکی کارکنوں کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں جو عالمی معیار کے مصدقہ اداروں سے تعلیم یافتہ ہوں اور سعودی لیبر مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کریں۔

وزارت محنت و افرادی قوت نے بتایا کہ اب تک 1007 پیشوں کو پروفیشنل ویریفیکیشن سروس پروگرام میں شامل کیا جا چکا ہے۔ ان پیشوں کے لیے انتخاب کا معیار سعودی یونیفائیڈ پلیٹ فارم پر طے شدہ اصولوں کے مطابق ہے جہاں سکلڈ ورکرز کی اعلیٰ تعلیمی قابلیت اور شعبے میں مہارت کو جانچا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے اپنی تقریر میں تعمیری باتیں کیں ، خواجہ آصف

یہ پروگرام مرحلہ وار دیگر ممالک تک پھیلایا جائے گا اور ان پیشوں کو بھی شامل کیا جائے گا جن میں اعلیٰ مہارت اور تکنیکی قابلیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد سعودی عرب میں لیبر مارکیٹ کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنا اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

وزارت کا مزید کہنا ہے کہ یہ پروگرام سعودی عرب میں اقتصادی ترقی کے ویژن 2030 کے مقاصد کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پیشہ ورانہ خدمات کے معیار کو بہتر بنانے سے مملکت میں کاروباری اور صنعتی شعبوں میں نمایاں بہتری لائی جا سکے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *