پنجاب حکومت کے پروگرام ’آسان کاروبار اسکیم‘ کی اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

پنجاب حکومت کے پروگرام ’آسان کاروبار اسکیم‘ کی اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ’آسان کاروبار اسکیم‘ کا اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آ گیا۔ جس کے تحت مخصوص عمر کے افراد قرض کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 84 ارب روپے سے زائد کی فنانس اسکیم متعارف کرائی گئی ہے، جس میں سے 36 ارب روپے بلا سود قرضوں کی فراہمی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک بلا سود قرض فراہم کیے جائیں گے، جنہیں 5 سال کی آسان قسطوں میں واپس کیا جا سکے گا۔

آسان کاروبار اسکیم: کون اہل ہے؟

اس اسکیم کے تحت 25 سے 55 سال تک کی عمر کے پنجاب کے رہائشی مرد، خواتین، ٹرانسجینڈر اور معذور افراد قرض کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایکٹیو فائلر ہوں اور کسی مالیاتی ادارے کے ڈیفالٹر نہ ہوں۔

آسان کاروبار قرض کی درخواست کیسے دیں؟

اس اسکیم کے تحت درخواست دینے کے لیے گھر بیٹھے آن لائن درخواست دی جا سکتی ہے۔ ویب پورٹل akf.punjab.gov.pk پر جا کر درخواست دی جا سکتی ہے۔ اس اسکیم میں سٹارٹ اپ اور چھوٹے کاروباروں کو 10 لاکھ روپے تک کے بلا سود قرض دیے جائیں گے، جنہیں تین سال کی آسان اقساط میں واپس کیا جا سکتا ہے۔

آسان کاروبار کارڈ: پنجاب کے رہائشی مرد، خواتین، ٹرانسجینڈر اور سپیشل افراد آسان کاروبار کارڈ کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے لیے پورٹل akc.punjab.gov.pk پر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے خام مال کی خریداری، وینڈر کو ادائیگیاں، سرکاری فیس، ٹیکس اور یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی بھی کی جا سکے گی۔

مزید برآں اس کارڈ کے ذریعے 25 فیصد تک کیش بھی نکلوایا جا سکتا ہے۔

معلومات اور رابطہ: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر آسان کاروبار اسکیم کے لیے خصوصی ٹول فری نمبر 1786 بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار اس نمبر پر کال کر کے اسکیم کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نوجوانوں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے اور اس اسکیم کے ذریعے پنجاب کے ہر نوجوان کو معیشت کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *