نیب کاملک ریاض کے اثاثوں کو ضبط کرنے کیلئے قانونی کارروائی کااعلان

نیب کاملک ریاض کے  اثاثوں کو ضبط کرنے کیلئے قانونی کارروائی کااعلان

نیب نے ملک ریاض کو تنبیہ کی ہے کہ وہ عدالتی مفرورہیں اوردبئی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری منی لانڈرنگ تصور ہوگی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے ان کے اضافی اثاثے ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کے ترجمان کے مطابق ملک ریاض نے کراچی، راولپنڈی اور نیو مری سمیت کئی علاقوں میں بغیر قانونی اجازت کے زمینوں پر قبضہ کیا اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ذریعے عوام سے اربوں روپے وصول کیے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ملک ریاض متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں اور اس وقت دبئی میں مقیم ہیں جہاں وہ عدالتی مفرور کی حیثیت رکھتے ہیں۔ نیب کے مطابق ملک ریاض نے پشاور اور جامشورو میں بھی زمینوں پر قبضے کرکے غیر قانونی سوسائٹیز قائم کیں جہاں لوگوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے بڑی رقوم حاصل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بہبود سرٹیفکیٹس ، بزرگوں اور معذور افراد کے لیے مستحکم ماہانہ منافع کی پُرکشش اسکیم

نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے پاکستان میں موجود کئی اثاثے پہلے ہی ضبط کیے جا چکے ہیں اور مزید اثاثوں کو ضبط کرنے کی کارروائی جلد شروع کی جائے گی۔ ترجمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ملک ریاض نے حالیہ دنوں میں دبئی میں ایک لگژری اپارٹمنٹ منصوبہ شروع کیا ہے جو نیب کے مطابق منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔

نیب نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ دبئی کے اس منصوبے میں سرمایہ کاری سے باز رہیں کیونکہ اس سے قانونی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ مزید برآں نیب اس معاملے پر دبئی حکومت سے تعاون حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *