پشاور: پشاورہائی کورٹ نے سونے کی مائننگ میں مرکری کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دے دی۔
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحب زادہ اسد نے سونے کی مائننگ میں مرکری کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے صوبائی حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئےاگلی سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
درخواست گزرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سونے کے کانوں میں مرکری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ مرکری کے استعمال سے پانی زہر آلودہ ہورہی ہے۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں ایک ہفتے کی مہلت دے دیں ہم اس میں جواب جمع کرتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل انوائرمنٹل ڈیپارٹمنٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں زیادہ وقت دیا جائے کیونکہ ہمیں جگہ کا معائنہ بھی کرنا ہے۔ عدالت نے ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے اگلی پیشی پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔