عازمین حج کیلئے خوشخبری ، حکومت نے حج اخراجات کا حتمی تخمینہ تیار کر لیا

عازمین حج کیلئے خوشخبری ، حکومت نے حج اخراجات کا حتمی تخمینہ تیار کر لیا

عازمین حج کیلئے خوشخبری ، حکومت نے حج اخراجات کا حتمی تخمینہ تیار کر لیا۔

حتمی تخمینے کے مطابق چالیس روز کے سرکاری حج پیکج کی قیمت ساڑھے 10 لاکھ روپے کر دی گئی ہے ،  ابتدائی تخمینہ 10 لاکھ  75  ہزار  سے  11  لاکھ  75  ہزار تک کا لگایا گیا تھا اور اسی تخمینے کی بنیاد پر حج درخواست وصول کی گئی تھیں۔

سعودی عرب میں معاہدے کرنے کے بعد حتمی تخمینہ کے مطابق کم دورانیے کے شارٹ حج پیکج کی قیمت اب 11 لاکھ روپے فی کس ہو گی، وزارت مذہبی امور کی جانب سے حتمی حج اخراجات کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والے معاہدوں کے بعد ہوٹل کے ڈبل بیڈ کے اضافی چارجز میں 74 ہزار روپے کم کردیے گئے، ڈبل بیڈ کے 2 لاکھ  59 ہزار کی بجائے اب ایک لاکھ 85 ہزار روپے وصول کئے جائیں گے، ٹرپل بیڈ کے اضافی چارجز بھی ساڑھے 86 ہزار سے کم ہوکر 63 ہزار مقرر کر دیے گئے ہیں ۔

تمام عازمین حج کو منیٰ میں روم کولر کی جگہ اب ایئرکنڈیشنڈ کی سہولت حاصل ہوگی، سہولیات میں کپڑے کے خیمے کی جگہ جیسم بورڈ، میٹرس کی جگہ صوفہ کم بیڈ بھی شامل ہے ، اس کے علاوہ عازمین کو منیٰ میں شیف کی سہولت بھی حاصل ہو گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *