سیکرٹری بھا رتی کرکٹ بورڈ دیواجیت کا کہنا ہے کہ ہم آئی سی سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق ہی چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جرسی پر ایونٹ کا آئی سی سی آفیشل لوگو ہی ہوگا۔
آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ پر واضح کیا تھا کہ بھارتی ٹیم کِٹ پر پاکستان لکھنے کی پابند ہے کیونکہ پاکستان ٹورنامنٹ کا میزبان ہے۔