پشاور میں سرکاری ملازمین کا احتجاج، کل دفاتر بند رکھنے کا اعلان

پشاور میں سرکاری ملازمین کا احتجاج، کل دفاتر بند رکھنے کا اعلان

خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین نے کل سے تمام دفاتر بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ملازمین نے پنشن اصلاحات کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کل سرکاری دفاتر بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

آل گورنمنٹ ایمپلائز یونین کی کال پرصوبہ بھر کے سرکاری ملازمین نے پشاور کے اسمبلی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیاجبکہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی ۔ سرکاری ملازمین اسمبلی چوک میں جمع ہو ئے اور پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی گئی۔

اس موقع پر خواتین سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد میں بھی احتجاج کے لئے پہنچی۔ جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے واٹر کینن اور بکتر بند گاڑی بھی موجود جبکہ پولیس اہلکاروں کو سرکاری ملازمین سے نمٹنے کے لئے ڈنڈوں اور آنسو گیس کے شیلوں سے لیس کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ سی پی فنڈ کسی صورت منظور نہیں کریں گے کیوںکہ پنشن اصلاحات کے نام پر سرکاری ملازمین کے ساتھ دھوکہ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں سال 2025 کے سرکاری تعطیلات کا اعلان

دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرکے حکومت نے اثاثے اور پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری کرلی۔ کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر صنعت و کمیٹی بنا دی، ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر صنعت وپیداوار 7 رکنی کمیٹی کےسربراہ ہوں گے۔

وزیرمملکت خزانہ وریونیو اوروزیر مملکت آئی ٹی، وفاقی سیکرٹری خزانہ اورسیکرٹری صنعت و پیداوار کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں جبکہ سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری بی آئی ایس پی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ وفاقی کابینہ نےکمیٹی کے لیے ٹی او آرز بھی طے کرلیے ہیں، کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز فوری بند کرنے کے طریقہ کار سمیت کارپوریشن کی پراپرٹی اور اثاثوں کی حفاظت، مینٹی ننس کا تعین کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی کارپوریشن کے ملازمین سرپلس پول میں شامل کرنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لے گی جبکہ ملازمین کو دیگر حکومتی اداروں کی آسامیوں میں ضم کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ رمضان پیکیج کی فراہمی کیلئے بی آئی ایس پی کیساتھ کوآرڈی نیشن حکمت عملی تیار کی جائے گی، کمیٹی کیلئے وزارت صنعت وپیداوار سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیٹی7 روز کے اندر اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی، آپریشنزبند ہونے سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سیل اور پر چیز نہیں کرسکے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *