پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھہ اور رؤف حسن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، جس کے بعد عدالت نے دونوں رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔
درخواست گزار ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھہ اور رؤف حسن کی طرف سے عدالت میں حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں اور انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو 6 فروری تک حفاظتی ضمانت دے دی۔
عدالت نے حکم جاری کیا کہ درخواست گزاروں کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتاری سے روکا جائے اور انہیں قانون کے مطابق تحفظ فراہم کیا جائے
پشاور ہائیکورٹ کی طرف سے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کی حفاظتی ضمانتیں منظور ہونے کے بعد فروری تک انہیں رعایت مل گئی ہے