چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے سوال کیا کہ یہ گاڑیاں ایف بی آر کس لیے خرید رہا ہے؟ حکام وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ گاڑیاں فیلڈ افسران کے لئے خریدی جا رہی ہیں۔
سلیم مانڈوی والا نے طنزاً سوال کیا کہ کیا پہلے فیلڈ افسر سائیکل پر جاتے تھے؟ اس موقع پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مخصوص کمپنی سے کھانچے والا کنٹریکٹ کیا جا رہا ہے، اسے بڑا اسکینڈل قرار دے دیا۔