متحدہ عرب امارات میں اسکولوں میں نو دن کی چھٹیاں ہو گئیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں مڈ ٹرم بریک کا اعلان کیا گیا ہے جس کا آغاز 10 فروری اور اختتام 14 فروری کو ہو گا، یہ پانچ چھٹیاں بنتی ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں ہفتہ اور اتوار کو بھی اسکول بند رہتے ہیں اس طرح دو دو ہفتہ وار چھٹیاں بھی ان تعطیلات کے ساتھ مل جائیں گی اور طلبہ اور اسکول کا عملہ نو دن چھٹیاں کرے گا۔
اٹھ اور نو فروری کو ہفتہ وار تعطیل ہو گی جبکہ مڈٹرم بریک کی چھٹیوں کے بعد بھی پندرہ اور سولہ فروری کو ہفتہ وار دو چھٹیاں ہوں گی۔ اس طرح اسکول آٹھ فروری سے 16 فروری تک بند رہیں گے۔