نیوزی لینڈ کا ویزا حاصل کرنے کیلئے درکار بینک اسٹیٹمنٹ، دستاویزات کی تفصیلات آگئیں

نیوزی لینڈ جنوب مغربی بحرالکاہل میں واقع ایک جزیرہ ملک ہے جو اپنی قدرتی خوبصورتی اور منفرد ثقافت کے باعث سیاحوں کے لیے ایک مشہور سیاحتی مقام سمجھا جاتا ہے۔

نیوزی لینڈ کا انٹری ویزا حاصل کرنے کے بعد آپ چھ ماہ تک ملک میں رہ سکتے ہیں جبکہ سنگل انٹری وزیٹر ویزا پر قیام کی مدت 9 ماہ تک ہو سکتی ہے۔ وزٹ ویزا پر کام کرنا ممنوع ہے البتہ آپ تین ماہ تک تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے 2025 میں ویزا فری ممالک کی نئی فہرست جاری

نیوزی لینڈ کے وزٹ ویزا کے لیے درخواست دہندگان کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے مختلف دستاویزات فراہم کرنا ہوتی ہیں۔ اگر درخواست آن لائن دی جائے تو ایک تصویر اپ لوڈ کرنا ہوگی جبکہ کاغذی درخواست میں دو تصاویر درکار ہوتی ہیں۔

پاسپورٹ یا شناخت کا سرٹیفکیٹ بھی ضروری ہےاور آن لائن درخواست کے دوران پاسپورٹ کی کاپی اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔ اگر اصل پاسپورٹ فراہم کیا جائے تو درخواست پر جلد کارروائی ممکن ہوتی ہے۔

صحت کے حوالے سے درخواست گزار کو میڈیکل سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا جو اس کی صحت مند ہونے کی تصدیق کرے گا۔ اس کے علاوہ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ، واپسی ٹکٹ اور رہائش کا ثبوت جیسے ہوٹل کی بکنگ بھی ضروری ہے۔

درخواست دہندگان کو اپنی مالی حیثیت ثابت کرنے کے لیے بینک اسٹیٹمنٹ جمع کرانی ہوگی۔ نیوزی لینڈ میں قیام کے دوران کم از کم ایک ہزار ڈالر فی مہینہ درکار ہوتے ہیں جبکہ اگر رہائش کی پیشگی ادائیگی کی گئی ہو تو یہ رقم 400 ڈالر فی مہینہ ہوگی۔

تین ماہ کے قیام کے لیے کم از کم 3 ہزار ڈالر بینک اکاؤنٹ میں ہونا ضروری ہے۔ نیوزی لینڈ کے وزٹ ویزا کی فیس فی الحال 310 ڈالر فی شخص ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل وزیٹر کنزرویشن اینڈ ٹورازم لیوی (IVL) بھی ادا کرنا ہوگی، جس کی فیس 100 ڈالر ہے۔

ان تمام شرائط کی تکمیل کے بعد نیوزی لینڈ کا وزٹ ویزا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *