کراچی پورٹ سے یورپ کیلیے نئی براہ راست شپنگ لائن کا آغاز

کراچی کی بندرگاہ سے یورپ کیلئے نئی براہ راست شپنگ لائن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پاکستان کے نجی شپنگ ادارےنے کورین الشیپنگ کے ساتھ ملکر شیپنگ لائن کا آغاز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ سے یورپ کیلیے نئی براہ راست شپنگ لائن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان کی نجی ادارے نےکورین الشپنگ کے ساتھ مل کر شپنگ لائن کا آغاز کیا ہے۔ بندرگاہ کو ایچ ایم ایم کی نئی انڈیا نارتھ یورپ ایکسپریس آئی این ایکس سروس سےجوڑ دیا گیا ہے۔

نئی سروس مغربی ہندوستان اور شمالی یورپ کے درمیان سمندری رابطہ فراہم کرے گی۔ سروس 5 فروری کو کراچی سے اپنی پہلی روانگی کے ساتھ عالمی سطح پر آپریشنز کا آغاز کرے گی۔

کمانڈر کراچی پاکستان نیوی فیصل عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی شراکت داری کی راہ پر گامزن ہے مواصلات کی سمندری لائنیں تجارت کیلئے اہم راستے فراہم کرتی ہیں آج 75 فیصد عالمی تجارت سمندری راستوں پر ہورہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *