فیصل آباد کے نوجوان کی قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین

فیصل آباد کے نوجوان کی قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین

فیصل آباد کے 32 سالہ نوجوان محمد وسیم نے قائداعظم محمد علی جناح سے عقیدت کے اظہار کے لیے ان کی زیرِ استعمال گاڑی کے ڈیزائن پر مبنی ایک منفرد الیکٹرک کار تیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق گٹ والا کے نواح میں مقیم محمد وسیم جو پیشے سے کنسٹرکٹر ہیں، نے اپنی مہارت اور شوق کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کار کا ڈیزائن خود تخلیق کیاہے۔ وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں ہمیشہ سے گاڑیوں کا شوق تھا اور قائداعظم کی زیر استعمال گاڑی کا منفرد انداز انہیں بے حد پسند تھا۔ ان کے مطابق یہ کار نہ صرف قومی ہیرو کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ ایک ماحول دوست اور سستی سواری بھی فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا مشترکہ مقصد عمران خان کو جیل میں رکھنا ہے، فیصل واوڈا

وسیم نے بتایا کہ اس الیکٹرک کار کی تیاری میں تین سے چار ماہ کا وقت لگا۔ کار کے مختلف پرزے مختلف گاڑیوں سے حاصل کیے گئے ہیں۔ ٹائر اور الا رم 125 سی سی موٹر سائیکل کے ہیں جبکہ دیگر پارٹس مختلف کاروں سے حاصل کیے گئے۔ کار کی تیاری کے دوران تمام ڈیزائن خود تیار کیا گیا۔ الیکٹرک کار کی چارجنگ کے حوالے سے وسیم نے بتایا کہ یہ گاڑی ایک چارج پر تین سے چار یونٹس بجلی استعمال کرتی ہے اور مکمل چارج ہونے میں صرف تین گھنٹے لگتے ہیں۔ چارجنگ مکمل ہونے کے بعد یہ گاڑی 45 سے 50 کلومیٹر تک کا سفر طے کر سکتی ہے۔

وسیم کا کہنا ہے کہ شہری ان کی اس کاوش کو بے حد سراہ رہے ہیں اور سڑکوں پر اکثر لوگ انہیں روک کر گاڑی کے ساتھ تصاویر بناتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت ان کی مدد کرے تو وہ اس منفرد اور کم خرچ سواری کو بڑے پیمانے پر تیار کر کے عام شہریوں کے لیے مارکیٹ میں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *