پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، تحریک انصاف کا قانون سازی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم مذاکرات کے لیے دوبارہ غور کرلیتے ہیں لیکن حکومت کمیشن کا اعلان کرے ،  بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ہولڈ کیے ہیں، ہم کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے، ہم نے صرف دو مطالبات رکھے تھے، 7 دن کافی تھے کمیشن کیلئے لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ  کمیشن کے اعلان کیلئے 7 روز بھی بہت تھے، ہم دوبارہ غور کر لیتے ہیں لیکن حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔

یہ بھی پڑھیں : ریاست نے ملک ریاض کو گرفتار کرکے واپس لانے کا فیصلہ کرلیا ،  میجر جنرل (ر) زاہد محمود کا بڑا دعویٰ

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا آج کی قانون سازی کی حمایت نہیں کریں گے، حکومت نے اپنے ایجنڈے پر 8 قانون رکھے ہیں ، ایک 2021 کا قانون ہے ، پانچ 2023 کے اور 2 2024 سے پڑے ہیں، 2021 والا قانون ابھی پاس نہیں ہو سکتا۔

اس حوالے سے پی  ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کاکہنا تھا  کہ ہم احتجاج ہی کرسکتے ہیں ہمیں بولنے ہی نہیں دیتے، حکومت کے منظور شدہ سارے قانون نقلی ہیں، ایوان نامکمل ہے ایسے میں تمام قانون سازی غیرقانونی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *