سونے کی فی تولہ قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

سونے کی فی تولہ قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 89 ہزار 600 روپے فی تولہ تک پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2486 روپے کا اضافہ ہوا اور اب 10 گرام سونا 2 لاکھ 48 ہزار 285 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا جہاں فی اونس سونا 29 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2772 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 30 اکتوبر 2024 کو سونے کی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح تک پہنچی تھی۔

مزید پڑھیں: اٹک میں 800 ارب روپے مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت ہونے کا دعویٰ

آج انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میںمزید کمی دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 72 پیسے پر بند ہوئی جبکہ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اس طرح آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *