پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج رنگ لے آیا، آج ہی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تھوڑی دیر بعد پی اے سی کا ہنگامی اجلاس ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل ایک نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو چئیرمین پی اے سی نامزد کر دیا۔ جس پر مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی کی جانب سے چئیرمین پی اے سی کیلئے دیے گئے ناموں کی فہرست دی۔
وزیراعظم نے بھی جنید اکبر کے نام پر رضا مندی ظاہر کی اور تمام پی اے سی اراکین کو ہنگامی اجلاس کیلئے پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔