تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کو نیا ٹاسک مل گیا

تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کو نیا ٹاسک مل گیا

لاہور( محسن بلال) تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کو نیا ٹاسک مل گیا۔ بانی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت کے مطابق اب پارلیمان کے اندر اور باہر بھرپور مزاحمت کی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور انکی اہلیہ کو سزا ہونے کے بعد تحریک انصاف نے نئی حکمت عملی بنانا شروع کر دی ہے۔

نگراں دورِ حکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنےکا بل خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیش

آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان بچھر کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں انکو عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا۔ تاہم اب پارلیمان کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج ہوں گے۔

ارکان پنجاب اسمبلی کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں۔ اس وقت پورا فوکس آٹھ فروری پر ہے۔ اس روز ان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا۔ یہ تاریخی دن تھا جب پاکستان کے عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنایا۔ نام نہ ظاہر کرنے پر تحریک انصاف کے ایک رہنما کا کہنا تھا اب پارٹی کے فیصلوں میں سیاسی لوگوں سے مشاورت کی جائے گی اور انکی رائے اور تجاویز کو اہمیت دی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *