آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا اعلان،3 پاکستانی کھلاڑی بھی جگہ بنانے میں کامیاب

آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم آف دی ائیر 2024 کا اعلان کردیا ہے، تین پاکستانی کھلاڑی بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

ان  تین کھلاڑیوں میں صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ سری لنکا کے چار کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے اور سری لنکن کھلاڑی چیرتھ اسالنکا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

سری لنکا کے باقی تین کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس وکٹ کیپر، مڈل آرڈر میں سری لنکن بلےباز پاتھم نسانکا اور اسپنر ونندو ہسرنگا شامل ہیں۔

آئی سی سی کی ٹیم آف دی ائیر میں  افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، عظمت عمرزئی، اے ایم غضنفر بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں، واضح رہے کہ بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش سمیت کئی بڑی ٹیموں کے کھلاڑی اس ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *