26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دینے والے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سلمان منصور معطل 

26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دینے والے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سلمان منصور معطل 

26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دینے والے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سلمان منصور کو معطل کر دیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق سلمان منصور کی معطلی کی منظوری ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی، کہا گیا کہ سلما ن منصور نے ایسوسی ایشن کے عہدے کا رولز کے برعکس غلط استعمال کیا۔

تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کو نیا ٹاسک مل گیا

سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کو پہلے بھی وارننگ دی گئی تھی، یاد رہے کہ سلما ن منصور نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف بطور سیکرٹری آئینی درخواست داخل کر رکھی تھی۔

بار ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق رولز کے تحت صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری لینا ضروری تھی جو نہیں لی گئی، صدر سپریم کورٹ رئوف عطا نے کہا کہ سیکرٹری بار کو آج وضاحت کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ سیکرٹری سلمان منصور وضاحت دینے کی بجائے نہیں آئے، ان کا کہنا تھا کہ سلمان منصور کو رولز کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *