بے روزگار نوجوانوں کیلئے 2 لاکھ 15 ہزار نئی ملازمتیں پیدا کی جائیں گی، چیف سیکرٹری بلوچستان

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادرخان نے کہا ہے کہ بے روزگار نوجوانوں کیلئے 2 لاکھ 15 ہزار نئی ملازمتیں پیدا کی جائیں گی۔

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے میں نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع کی تلاش میں مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بے روزگار نوجوانوں کیلئے قومی روزگار پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے۔ نجی شعبے میں تقریباً 2 لاکھ 15 ہزارنئی ملازمتیں پیدا کی جائیں گی۔

روزگارپروگرام کو فعال بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عازمین حج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا

انہوں نے کہا کہ روزگار کی فراہمی حکومت کی اہم ترین ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ صوبے میں معاشی ترقی کا عمل جاری ہے جس کی بدولت روزگار کے مواقع بھی پیدا ہورہے ہیں۔ تمام ترقی یافتہ ملکوں میں نہ صرف مقامی آبادی مکمل طور پر برسر روزگار ہوتی ہے بلکہ انہیں دوسرے ملکوں سے بھی افرادی قوت در آمد کرنا پڑتی ہے۔

نوجوانوں کو ہنر مند بنانا کسی ملازمت کے بغیر اپنی روزی آپ کمانے کے قابل بنانا بھی بے روزگاری کے چیلنج سے نمٹنے کا ایک مؤثر ترین ذریعہ ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ محکمہ انرجی میں 5 ہزار، معدنیات میں 30 ہزار،مائیکرو فنانس میں 40 ہزار، انڈسٹری میں 20 ہزاراورآئی ٹی میں 40 ہزار آسامیاں تخلیق کی جائیں گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے محکمے ہیں جن میں روزگار کے مواقع تلاش کئے جا سکتے ہیں۔ بلوچستان کے نوجوان اب ترقی کے ثمرات سے مستفید ہوں گے۔

چیف سیکرٹری شکیل قادر خان نے کہا کہ حکومتی وسائل اب نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو روزگار فراہم کرنے پر خرچ ہوں گے۔ حکومت اور وزیراعلیٰ کا عزم ہے کہ نوکریاں نہیں بکیں گی۔ سرکاری نوکریاں میرٹ پر دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے جس سے ان کی معیار زندگی نہ صرف بہتر ہوگی بلکہ معیشت پر بھی کافی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *