حکومت کمیشن بنانے کیلئے تیار نہیں تو ہمیں فوٹو سیشن بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں، بیرسٹر گوہر

حکومت کمیشن بنانے کیلئے تیار نہیں تو ہمیں فوٹو سیشن بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر حکومت کمیشن بنانے میں تیار نہیں تو وہ فوٹو سیشن کے لیے حکومت کے ساتھ بیٹھنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں احتجاج کے سلسلے میں کیس کی سماعت کے دوران پیش ہوئے اور کئی وکلا کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔ جج نے اُمید ظاہر کی کہ اگلی تاریخ پر کیس کا فیصلہ ہوجائے گا۔

گوہر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز بڑے دل سے کیا تھا اور نیک نیتی کے ساتھ بیٹھنے کی کوشش کی تھی، حالانکہ ان کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں اور ان کا مینڈیٹ چوری ہوا۔ پی ٹی آئی کے بانی اور بی بی کی سزائیں بھی عوام کے سامنے ہیں۔

گوہر نے کہا کہ پارٹی نے حکومت سے کہا تھا کہ وہ سات دن کے اندر کمیشن بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ کریں، لیکن حکومت کی طرف سے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کیا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کمیشن بنانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کمیشن نہیں بنتا تو پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ صرف فوٹو سیشن کے لیے نہیں بیٹھ سکتی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *