پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ فیصلے تک قائم جوڈیشل کمیشن کو ججز کی تعیناتی سے روکا جائے۔ درخواست میں یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی اصولوں کو تبدیل نہیں کر سکتی، اور عدلیہ کی آزادی آئین کا اہم جزو ہے۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کے خلاف کسی بھی ترمیم کو قبول نہیں کیا جا سکتا، اور یہ آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔

تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ترمیم کے تحت کیے گئے تمام اقدامات بھی کالعدم قرار دیے جائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *