بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات میں اہم فیصلے اور مشاورت کی گئی۔
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی جس دوران متعدد اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر کے نام پر تفصیل سے بات چیت ہوئی اور بانی پی ٹی آئی نے جلد ہی پارٹی کی جانب سے ناموں کے حوالے سے مشاورت کرنے کی ہدایت دی۔
مزید برآں بانی تحریک انصاف نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو کراچی میں جی ڈی اے کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا۔ خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملانے کا حکم بھی دیا گیا تاکہ سیاسی اتحاد مضبوط کیا جا سکے۔
بانی پی ٹی آ ئی نے پنجاب کو موبائلائز کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا اور عالیہ حمزہ کو چیف آرگنائزر پنجاب بنانے کا حکم دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالیہ حمزہ کو پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اس کے علاوہ با نی پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ وہ خود اس مرتبہ ٹکٹیں دیں گے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ہر فرد کو نوٹ کر رہے ہیں اور اس بار ٹکٹوں کی تقسیم خود کریں گے۔