پاکستان ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

پی سی بی نے پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

یہ سیریز  8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی دو میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اپنے ہی جال میں خود پھنس گیا، 154 پر آل آئوٹ، ویسٹ انڈیز کو 9 رنز کی برتری

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا۔ 10 فروری کو دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں۔ ان دو میچوں کے بعد ایکشن کراچی منتقل ہو جائے گا جہاں پاکستان 12 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم میں ڈے نائٹ میچ میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرے گا جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہو گا۔

فائنل جمعہ 14 فروری کو کھیلا جائے گا جو دوپہر دو بجے شروع ہو گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیمیں 6 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں لائٹس میں ٹریننگ کریں گی جبکہ جنوبی افریقہ کی لاہور قذافی اسٹیڈیم پر پہلی ٹریننگ 9 فروری کی صبح ہو گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *