اسپیکر قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات میں اضافہ کی تجویز وزیراعظم کو بھجوا دی

اسپیکر قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات میں اضافہ کی تجویز وزیراعظم کو بھجوا دی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات میں اضافہ کی تجویز وزیراعظم کو بھجوا دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی تںخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی تجویز پر فنانس کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوا دی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم فیصلے اور مشاورت

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایم این اے  اور سینیٹر کی ماہانہ تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

 تحریک انصاف، پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور دیگر جماعتیں بھی تنخواہ و مراعات بڑھانے کے معاملے پر متحدہ ہیں۔ قومی اسمبلی کمیٹی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد سفارشات وزیراعظم کو بھجوائی گئیں۔

واضح رہے کہ تمام کٹوتیوں کے بعد وفاقی سیکرٹری کی تںخواہ اور الاؤنسز 5 لاکھ 19 ہزار ماہانہ بنتے ہیں اور سہولیات بھی وفاقی سیکرٹری کے مساوی دینے کی سفارش کی  گئی ہے، اراکین نے تنخواہ دس لاکھ روپے کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اسپیکر نے اسے مسترد کر دیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *