انگلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی بھارت نے شکست دے دی

انگلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی بھارت نے شکست دے دی

بھارت نے مہمان انگلش ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق چنئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم نے وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، جوز بٹلر 54 اور برینڈکارس 31 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز کو دوسری اننگز میں بھی جلد آئوٹ کریں گے، نعمان علی

جوابی اننگز میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے166 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پرپورا کر لیا اور 2 وکٹ سے کامیابی حاصل کی ۔ بھارت کی طرف سے تلک ورما نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ

اس دوران وہ 5 چھکے اور 4 چوکے لگا نے میں کامیاب ہوئے۔ انگلش ٹیم کے خلاف بھارت کو 5 ٹی 20 میچز کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 28 جنوری کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *