نجی ائیرلائن نے برطانیہ کیلئے پروازوں کے آغاز کی تیاریاں شروع کردی ہیں

نجی ائیرلائن نے برطانیہ کیلئے پروازوں کے آغاز کی تیاریاں شروع کردی ہیں

پاکستان کی نجی ائیرلائن نے برطانیہ  کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چند روز میں پابندی ہٹنے کے بعد پاکستان سے برطانیہ کے لیے پروازوں کا آغاز ہوگا۔ ائیر بلیو انتظامیہ نے لاہور، اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر ائیرپورٹ پراسسٹنٹ منیجرٹرمینل کسٹمرسروسز کے لئے بھرتی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے خلاف سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی : مسرت جمشید چیمہ

اس سلسلے میں ایئرلائن انتظامیہ نے یو کے نیشنل افراد سے درخواستیں مانگ لیں ہیں۔ خیال رہے یورپ کے لیے براہ راست فلائٹس پر پابندی کے خاتمے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی برطانیہ میں پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی ہٹوانے کیلئےمتحرک ہوگئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی حکام کا 15 ممالک کے مسافروں پر سخت نگرانی کا فیصلہ

ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ برطانیہ کے لیے پی آئی اے کا براہ راست فلائٹ آپریشن فروری میں بحال ہونے ہو گا، پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لئے پروازیں شرو ع کی جائیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *